اہم ترین خبریںسعودی عرب

اسرائیل کےساتھ تعلقات کی بحالی فلسطین کے دو ریاستی حل سے مشروط ہے، سعودی عرب

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے نو منتخب ویراعظم نیتن یاہو نے امریکہ میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ بات چیت میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بات کی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی مشیر قومی سلامتی سے یروشلم میں ملاقات میں مزید کہا تھا کہ دیگر عرب ممالک کے بعد اب ہم سعودی عرب سے بھی معاہدۂ ابراہیم کرنا چاہتے ہیں۔

جس پر ردعمل دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ تعلقات معمول پر آنے اور مشرق وسطیٰ میں حقیقی استحکام صرف فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست دینے سے ہی آئے گا۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں اور اس کے بغیر اسرائیل سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا اسرائیلی قبضہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے اعلان کا خیر مقدم

سعودی عرب امریکہ کا قریبی پارٹنر ہے لیکن اس کے باوجود تاحال اسرائیل کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ معاہدوں میں امریکہ ثالث رہا ہے۔

دوسری جانب ہلاکت خیز سرد موسم کی وجہ سے افغانستان میں اموات کی شرح میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے اور افغانستان میں طالبان حکومت نے امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے عالمی اداروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔

اس دوران سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز اور او آئی سی کے تعاون سے افغانستان میں امداد تقسیم کی رہی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق افغانستان میں 30 لاکھ ڈالرز کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔

سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ضمن میں کابل میں افغان ہلالِ احمر کے ہیڈ کوارٹر میں 550 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 15 سال میں پڑنے والی شدید ترین سردی کی لہر جاری ہے، جس میں درجۂ حرارت منفی 34 تک گر گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button