انسانی حقوق کے مسائل کا جوہری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے، رافائل گروسی

شیعیت نیوز: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے مسائل کا جوہری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بات رافائل گروسی نے سی این این نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جوہری مذاکراتی عمل پر غیر جوہری مسائل کے منفی اثرات کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دورہ تہران کے دورے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو از سرنو آغاز کرے گا۔
رافائل گروسی نے کہا کہ ایران کے حالیہ واقعات کے بہانے میں جوہری مذاکرات کے چھوڑنے کیلیے امریکی اور یورپی یونین کے حکام کے حالیہ مؤقف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہاں مسئلہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔ البتہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا کمزوری کی علامت ہے، صدر رئیسی
دوسری جانب ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگوکی خبر ہے جس میں دونوں ممالک کے صدور نے باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً انرجی اور شام کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
چینی انٹرنیشنل ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی دفتر کرملین نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں صدور نے شام کی صورت حال اور آستانہ مذاکرات کے معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
کرملین کے صدارتی ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے باہمی تعاون اور خصوصاً انرجی اور حمل و نقل کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔