اہم ترین خبریںپاکستان
علامہ شبیرمیثمی کی علامہ ساجدعلی نقوی سے ملاقات، تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی
اس موقع پر ورکرز کنونشنز، سیاسی رابطوں اور دیگر اہم معاملات پر قائد محترم کو بریفنگ دی گئی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔
راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی صورتحال بالخصوص آئندہ انتخابی عمل کی جانب بڑھنے کی بابت قائد محترم نے رہنمائی فرمائی، جبکہ علامہ شبیر حسن میثمی نے سندھ کے بلدیاتی انتخاب میں تحریک کے نمائندوں کی کامیابی پر قائد محترم کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکی فوجیوںکا جنگی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے فوجی مشقیں
اس موقع پر ورکرز کنونشنز، سیاسی رابطوں اور دیگر اہم معاملات پر قائد محترم کو بریفنگ دی گئی۔ قائد محترم نے تمام کاوشوں کو سراہا اور مختلف امور میں رہنمائی فرمائی۔