ایران

ایران فضائی دفاع کی مسلمہ طاقت بن گیا، جنرل علیرضا صباحی فرد

شیعیت نیوز: ایران کی ایئر ڈفینس فورس کے کمانڈر جنرل علیرضا صباحی فرد نے ملک کے دفاعی نظام میں باور تین سو تہتر میزائل سسٹم کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا کے فضائی دفاع کی مسلمہ طاقت بن گیا ہے۔

ایئر ڈفینس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علیرضا صباحی فرد نے کہا کہ ایران کی فضائی دفاعی فورس فضائی دفاع کی مسلمہ طاقت ہے۔

بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے کہا کہ باور تین سو تہتر میزائل سسٹم ایسے دفاعی نظام میں شامل ہے جو دنیا کے صرف ایک یا دو ممالک کے پاس ہے۔

ایران کی ایئر ڈفینس فورس کے کمانڈر نے بتایا کہ باور تین سو تہتر میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اس سسٹم کی تیاری اور تجربات کا مشاہدہ کرچکی ہے اور اب ایران کی ایئر ڈیفنس کی طاقت سے پوری طرح واقف ہے۔

بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے کہا کہ باور تین سو تہتر میزائل سسٹم اب ایران کے دفاعی نظام میں شامل ہے اور ایران کے مقدس آسمان کی نگرانی کر رہا ہے۔

ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کا دفاعی نظام ریڈار کراس سیکشن آر سی ایس اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کی ایئر ڈیفنس فورس، فوج کے چار ذیلی گروپوں میں سے ایک ہے جو ملک کی فضائی حدود کے دفاع کی ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: جبہۃ النصرہ دہشت گردوں کا مارٹر حملہ ، شام کی فوج کے 3 اہلکار شہید

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ میں نیشنل سیکورٹی کمیشن کے رکن شہریار حیدری نےاعلان کیا ہے کہ روسی ساختہ لڑاکا طیارہ سوخوئی 35 اگلے ایرانی سال کے شروع (موسم بہار) میں ایرانی فضائیہ کا حصہ بن جائے گا۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نیشنل سیکورٹی کے رکن شہریار حیدری نے بتایا کہ ایران کی جانب سے روس سے خریدے گئے جنگی لڑاکا طیارے سوخوئی 35 اگلے (ایرانی) سال کے شروع (موسم بہار) میں ایرانی فضائیہ کا حصہ بن جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے روس کو ائیرڈیفنس سسٹم، میزائل اور ہیلی کاپٹر کا آرڈر بھی دیا ہے، ان میں سے زیادہ تر ہتھیار اور آلاتِ حرب جلد ہی ایران پہنچ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے ایران کی جانب سے روس سے سوخوئی 30 جنگی لڑاکا طیارے خریدنے کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں جس کے جواب میں ایرانی ائیر فورس کے کمانڈر امیر واحدی نے ان میں سے بعض خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران ائیر فورس نے سوخوئی 35 لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور سوخوئی 30 ایران کی جانب سے خریدے جانے والے ممکنہ طیاروں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک ان لڑاکا جنگی طیاروں کی تعداد، ان کے ماڈل اور ایران کو فراہمی کی صحیح تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے لیکن نیشنل سیکورٹی کے رکن کے تازہ بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لڑاکا طیارے اپریل کے قریب ایران کو فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button