اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مزاحمت کاروں کی جنوبی شہر الخلیل میں صہیونی بس پر فائرنگ، تین صیہونی فوجی زخمی

شیعیت نیوز: اتوار کی شام مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونیوں کی ایک بس پر فائرنگ کی اور مزاحمت کار کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔

عبرانی چینل 14 نے کہا کہ ایک صیہونی ڈرائیور نے اطلاع دی کہ اس کی آباد کاروں کو لے جانے والی بس کو جنوبی شہر الخلیل میں ’’کرمی زور‘‘ موڑ کے قریب روڈ 381 پر گولی مار دی گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی فورسز نے فائرنگ کے مقام پر کمک بھیجی جس نے الخلیل کے شمال میں حلحول کے قریب بس کو نشانہ بنایا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے آپریشن کے بعد الخلیل کے شمال میں بیت امر اور حلحول قصبوں کے داخلی راستے بند کردیئے۔

اس کے علاوہ اتوار کی شام مغربی کنارے کے جنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبے یعبد میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران و شام مل کر مغربی پابندیوں کا مقابلہ کریں گے، فیصل مقداد

مزاحمت کاروں اور قابض صہیونی فوج کے درمیان جھڑپوں میں ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

گزشتہ مہینوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جب کہ رواں سال 2023 کے آغاز سے اب تک 13 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان تمام کا تعلق مغربی کنارے سے ہے۔ ان میں سے 7 کا تعلق صرف جنین سے ہے۔

دوسری جانب غاصب صیہونی فوج کے ہوائی اڈے میں دستی بم سے ہونے والے حملےسے تین صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

آرٹی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح ایک صیہونی ہوائی اڈے میں دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوگئے اور ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

عبری ذرائع ابلاغ کے مطابق دستی بم سے ہونے والا یہ حملہ غور اردن کے علاقے میں واقع کاویر ہوائی اڈے میں کیا گیا اور اس حملے سے چار صیہونی فوجی بری طرح زخمی ہو گئے۔

ابھی تک اس حملے کی مزید اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button