اہم ترین خبریںپاکستان

سیاسی یتیم نوشتہ دیوار شکست کے خوف سے انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں،علی حسین نقوی

سید علی حسین نقوی نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔سیاسی یتیم نوشتہ دیوار شکست کے خوف سے انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت میں لبنان کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے فراری چند سیاسی جماعتوں کو اپنی شکست کاخوف ہے، بلدیاتی انتخابات سے فرار راہ حل نہیں۔کراچی اور حیدرآباد کے عوامی مسائل کا حل صاف اور شفاف بلدیاتی انتخابات اور اقتدار اور اختیار کی نچلی سطح پر منتقلی ہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button