بیروت میں لبنان کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

شیعیت نیوز: بیروت میں لبنان کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز سربراہ حسن نصراللہ کے ساتھ ایک ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ لبنانی حکام سے ملاقات کے لیے جمعرات کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔
امیرعبداللہیان اور سربراہ حسن نصراللہ نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کی۔
دونوں فریقوں نے خطے کی تازہ ترین پیش رفت بالخصوص لبنان اور فلسطین پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : آج کی مزاحمت مقبوضہ علاقوں کو صیہونی حکومت سے آزاد کرائے گی، شیخ نعیم قاسم
ملاقات کے دوران انہوں نے ناجائز صیہونی ریاست کی طرف سے لاحق خطرات اور نئی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے حوالے سے مزاحمت کے محور کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے لبنان پہنچنے پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنانی وزیر خارجہ کی دعوت پر ان کے دورہ بیروت کا مقصد دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مشاورت ہے جس میں فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت بھی شامل ہے۔
دونوں رہنماوں نے صیہونی ریاست کی نئی کرپٹ اور انتہا پسند حکومت کی تشکیل سے پیدا ہونے والے خدشات اور خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نیز علاقائی اور بین الاقوامی واقعات کا سامنا کرنے میں مقاومتی تحریکوں اور مقاومت کے پورے محور کی صورت حال اور پوزیشن پر بھی بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان میں عوام، حکومت، فوج اور مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گذشتہ شب بیروت پہنچے، جہاں انہوں نے ایران کی جانب سے لبنانی عوام، حکومت، فوج اور مقاومت کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
قبل ازیں حسین امیر عبداللہیان لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے علاوہ فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حسین امیر عبداللہیان کا لبنان کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ انہوں نے گذشتہ سال اکتوبر اور اپریل کے شروع میں بیروت کا سفر کیا تھا۔