اہم ترین خبریںایران

ایرانی عوام کا ملک کے اندرونی مسائل میں مغربی حکومتوں کی مداخلت کی مذمت میں مظاہرہ

شیعیت نیوز: ایران کے عوام نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ایک احتجاجی مظاہرہ میں ایران کے اندرونی مسائل میں مغربی حکومتوں بالخصوص فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی مداخلت کی مذمت کی۔

ایرانی عوام نے کل بروز جمعہ نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی اور ایران کے اندرونی مسائل میں فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی حکومتوں کی مداخلت اور ایرانی سپریم لیڈر ( آیت اللہ خامنہ ای ) پر فرانسیسی جریدے کی توہین کی مذمت کی۔

پورے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد ایران کے انقلابی عوام نے ایک قرار داد بھی پاس کی اس قرار داد میں زور دے کر کہا گیا کہ چارلی ہیبڈو کا گستاخانہ اقدام دین اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے مقابلے میں دشمن کی مایوسی اور عاجزی و ناتوانی نیز بے بسی کا کھلا ثبوت ہے جو مسلمانان عالم اور تمام حریت پسندوں نیز روشن خیال مفکرین و دانشوروں کی نظر میں قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں، امیر عبداللہیان

اس مظاہرے کے اختتام پر ایک قرارداد بھی جاری کی گئی جس میں ولایت فقیہ ( سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای) کی توہین کی مذمت کی گئی۔

اس بیان کے ایک حصے میں آیا ہے کہ فرانسیسی میگزین کا یہ مکروہ اقدام اخلاق و روحانیت کی ناکامی اور زوال اور مغربی ثقافت کی بندش کو ظاہر کرتا ہے اور اس جارحانہ اقدام کی مسلمانوں اور دنیا کے آزاد لوگوں کی طرف سے مذمت کی گئی ہے۔

بدنام زمانہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو نے حال ہی میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے ایران میں بلوا کرنے والوں کی حمایت کے تناظر میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کا انعقاد کیا تھا اورایران کے اعلیٰ حکام اور ان کے دینی مقدسات کی توہین کے مقصد سے اپنے صفحات پر جگہ دی اور اس طرح سے مرجعیت اور مسلمانوں کے مقدسات اور قومی و دینی اقدار کی کھلی توہین کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button