ایران

سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں، امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور فلسطین اور لبنان کی بھرپور حمایت بھی کریں گے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے بیروت کے دورے پر ہے، بروز جمعہ اپنے لبنانی ہم منصب عبدالله بوحبیب کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور فلسطین اور لبنان کی مزاحمت کی بھرپور حمایت بھی کریں گے۔

انہوں نے نئے عیسوی سال کی آمد پر لبنانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران مشکل لمحوں میں لبنان کا دوست رہا ہے اور رہے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان کے اپنے آخری دورے کے دوران ہم نے لبنانی عوام کے معاشی مصائب کو کم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ اس معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسئلہ فلسطین شہید قاسم سلیمانی کی پہلی ترجیح تھا، شیخ ماہر حمود

انہوں نے لبنان میں ایندھن کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ لبنان کی تکنیکی ٹیم ایندھن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران آئی اور ہم ہر قسم کی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ایران کے پاس اعلیٰ ٹیکنالوجی موجود ہے اسی لیے ہم دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر پاور پلانٹس کی تعمیر اور مرمت کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت کثیر الجہتی اور پیچیدہ بحرانوں کا سامنا ہے۔

وائس آف ساوتھ اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اہم عالمی معاملات پر ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس وقت کرونا کی واپسی، جنگ اور دہشت گردی، پسماندگی، غربت اور معاشی نا انصافیوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی جمود اور افراط زر جیسی پیچیدہ مشکلات کا سامنا ہے۔

امیرعبداللہیان نے مزید کہا کہ بعض ممالک بین الاقوامی مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے اتفاق رائے اور تعاون کے بجائے اپنے یکطرفہ مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ طاقتیں بین الاقوامی مالیاتی اور اقتصادی اداروں پر اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے آزاد اور خود مختار ممالک پر یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیاں عائد کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button