دنیا

کابل میں خودکش دھماکہ 25 افراد جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خودکش دھماکہ میں 25 افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے افغان وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں چینی وفد طالبان حکام سے ملاقات کے لیے پہنچا تھا۔

خودکش دھماکہ میں 7 افراد جاں بحق جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی طالبان اہلکاروں نے عمارت کا محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طو پر تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے جب کہ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز بھی ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی داعش خراسان نے قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بن گویر کے فلسطین مخالف اقدامات تیسرے انتفاضہ کا موجب بن سکتے ہیں، یائیر لاپیڈ

دوسری جانب صوبہ ہلمند کے طلباء نے برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری کے ہاتھوں، پچیس بے گناہ افغان شہریوں کے قتل عام کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

جنوبی افغانستان کے شہر ہلمند کی ایک یونیورسٹی کے، بیس سے زائد شعبوں کے طلباء نے ایک مظاہرہ کیا اور افغان شہریوں کے قتل کے الزام میں برطانوی شہزادے کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں شریک ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ ہلمند اور افغانستان کے دیگر علاقوں میں ہیری اور اس کے دوستوں کی بربریت ناقابل قبول ہے اور تاریخ اس جرم کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

سن دو ہزار گیارہ میں برطانوی حملوں میں اپنے خاندان کے چار افراد سے محروم ہونے والے ایک افغان شہری ملا عبداللہ نے بھی عالمی برادری سے برطانوی شہزادے کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ برطانوی شہزادے ، ہیری نے اپنی کتاب میں، افغانستان کی جنگ کے دوران پچیس افغان شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button