ایران

دشمن کی اقتصادی پابندیوں کا مقصد ایرانی عوام کو مفلوج کرنا ہے، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمنوں کا مقصد اپنی اقتصادی پابندیوں سے ایران میں غربت پھیلا کر اسے مفلوج کرنا ہے جبکہ سپاہ پاسداران، اسلامی انقلاب کے دفاع میں غربت کا مقابلہ کر رہی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے تہران میں 3,500 بسیج منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایک طاقتور ایران کی تعمیر ہمارا بنیادی ہدف ہے۔

جنرل سلامی نے مزید کہا کہ ایک جدید ایران جس میں عوام آرامدہ اور خوشحال زندگی گزاریں ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آزاد لیکن خوش حال اور جدید ایران ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے سامراجی طاقتوں کے عالمی تسلط کا خواب چکناچور کردیا ، جنرل محمد باقری

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب غربت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے غربت کے خاتمے کو 1979 کے اسلامی انقلاب کے اہم مقاصد میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا مقصد ہمارے معاشرے میں غربت پھیلا کر اسے مفلوج کرنا ہے اور معاشی پابندیاں ہمارے معاشرے کو غریب کرنے کا نسخہ ہیں، اس طرح کہ انہوں نے لاعلاج مریضوں کو دوا دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ آج آپ بسیج کو مختلف سطحوں اور مختلف مقامات پر دسیوں ہزار سے زائد غربت اور محرمیوں کے خاتمے کے منصوبوں کو انجام دیتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں جن میں سے ہر ایک نظروں کے سامنے ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے معاشی مسائل کو بسیج کے رضاکاروں اور قوتوں کی ’جہادی‘ سرگرمیوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہماری تمام کوششیں امن و امان کی حفاظت اور برقراری اور عوام کی عزت و تکریم کی سمت میں ہیں۔ ہمارا اس کے سوا کوئی اور ارادہ اور مقصد نہیں ہے۔ لہذا ہم آخری دم تک عوام کے لیے کام کر رتے رہیں گے یہاں تک کہ وہ خوبصورت ترین لمحہ جو کہ اسلام کی روشنی میں عوام کی عزتوں کی سر بلندی کی راہ میں شہادت ہے، ہمارے لیے پیش آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button