اہم ترین خبریںایران

ایران نے سامراجی طاقتوں کے عالمی تسلط کا خواب چکناچور کردیا ، جنرل محمد باقری

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران نے سامراجی طاقتوں کے مفادات کو زبردست دھچکا لگا کر دنیا پر قبضہ جمانے کا ان کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے تہران میں دفاع مقدس سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے سامراجی طاقتوں کے مفادات پر کاری ضرب لگائی اور دنیا پر قبضہ جمانے کے لیے ان کی تمام تر سرمایہ کاری کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی عظیم قوم کے خلاف تمام تر حربوں اور سازشوں میں ناکام ہوجانے والے دشمن نے اب اس قوم کے خلاف ہائی برڈ جنگ شروع کر دی ہے۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ سامراجی ملکوں کے لیڈران کھل کر کسی قوم کے خلاف میدان میں اتریں اور بلوؤں اور بلوائیوں کی حمایت کا اعلان کریں ۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے دشمن کے ہائی برڈ جنگ کے طریقہ کار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے اس میدان میں اپنے تمام قانونی اور بین الاقوامی ہتھکنڈوں کو استعمال اور اپنے جاسوسی اور انٹیلی جنس اداروں نیز میڈیا وار کے ذریعے ہنگامے کرانے اور ایران کو بدنام کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے حالیہ فسادات میں غیر ملکی دشمن کا واضح کردار تھا، آیت اللہ خامنہ ای

دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کے دعویداروں کے بیانات نسل پرستانہ خیالات سے بھرے پڑے ہیں ۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی نے اس ٹویٹ میں مزید کہا کہ جو بائیڈن تمام ممالک کو ’’امریکی جینز کا پیچ‘‘ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوزف بورل بھی یورپ کو ایک "باغ” اور باقی دنیا کو ’’جنگل‘‘ سمجھتا ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے دعویداروں کے بیانات نسل پرستانہ خیالات سے بھرے پڑے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک اور اقوام کے ساتھ ان کا سامراجی رویہ ان خیالات اور الفاظ کا عملی ترجمہ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک اور اقوام کے ساتھ ان کا سامراجی رویہ ان خیالات اور الفاظ کا عملی ترجمہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button