اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی قابض فوجیوں کے حملوں میں بچے سمیت کئی شہری زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا کے جنوب مغرب میں عقبہ جبر کیمپ میں اسرائیلی قابض فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے ایک فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے عقبہ جبر میں ایک بچے کے سرمیں گولی ماری گئی جسے شدید زخمی حالت میں اریحا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جُمعہ کی سہ پہر نابلس اور قلقیلیہ میں آبادکاری مخالف مارچ کو کچلنے کے بعد قابض اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔

نابلس میں بیتا قصبے اور نابلس کے جنوب میں پڑوسی دیہات کے مکینوں نے جبل صبیح کے آس پاس کی آبادکاری کے خطرے سے دوچار زمینوں پر جمعہ کی نماز ادا کی اور ’’اویتار‘‘ یہودی بستی قائم کرنے کے خلا جلوس نکالا۔

جبل صبیح کے قرب و جوار میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ اس دوران قابض اسرائیلی فوجیوں نے ربڑ کی گولیوں اور زہریلی گیس کے بم برسائے جب کہ فلسطینی نوجوانوں نے ربڑ کے ٹائروں کو آگ لگا دی اور قابض فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : استقامت اور صبر کے کوہ گراں کریم یونس کی رہائی کا غزہ میں جشن

مشرق میں واقع گاؤں بیت دجن میں قصبے کی زمین پر ہفتہ وار آبادکاری مخالف مارچ کے آغاز کے بعد جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران قابض اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ربڑ کی گولیوں اور زہریلی گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔

میڈیکل ریلیف اتھارٹی نے اطلاع دی کہ اس کے عملے نے بیت دجن میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 10 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

بیت دجن قصبے میں اکتوبر 2020 سے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں کا مقصد قصبے کی زمینوں کے شمال مشرقی علاقے میں آبادکاری کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

قلقیلیہ میں قابض اسرائیلی فوج نے کفر قدوم میں آبادکاری مخالف مظاہرے کوکچل دیا جو گاؤں کے وسط میں واقع عمر ابن الخطاب مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شروع ہوا اور گاؤں کے بند دروازے کی طرف بڑھا۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر ربڑ کی گولیاں اور زہریلی گیس کے کنستر برسائے جس سے درجنوں شہری زہریلی گیس سے دم گھنٹے سے متاثر ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button