عراق

شہید سلیمانی وہ پہلے شخص تھے جو کردستان آئے اور داعش سے جنگ کی، محمد الحاج محمود

شیعیت نیوز: عراق کی خود مختار ریاست کردستان کے ایک رہنماء محمد الحاج محمود نے داعش کے خلاف جنگ میں جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی واحد شخصیت تھے، جو کردستان آئے اور داعش سے لڑے۔

عراقی کردستان کی ڈیموکریٹک سوشلسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد الحاج محمود نے نیوز ویب سائٹ المعلومه کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب دہشت گرد گروہ داعش کردستان کے علاقے میں داخل ہوا تو شہید قاسم سلیمانی خطے اور دنیا کے تمام ممالک میں وہ پہلے شخص تھے، جنہوں نے کردستان پہنچ کر دہشت گردوں سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا اس موقع پر کہ شہید قاسم سلیمانی کے ساتھ تقریباََ 48 افراد تھے، جو ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے ماہر تھے۔

محمد الحاج محمود نے تاکید کے ساتھ بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی ساڑھے تین سال کے دوران داعش کے خلاف درجنوں لڑائیوں میں ہمارے ساتھ شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی تمام مظلوم گروہوں کی مدد اور حمایت کرنے میں ذرہ برابر بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے۔

شہیدین سلیمانی اور المہندس کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر موصولہ رپورٹس کے مطابق، اس سے پہلے مسعود بارزانی سمیت عراقی کردستان کے دیگر کئی حکام نے بھی کردستان میں داعش کے خلاف جنگ میں میجر جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا مستقل امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، علامہ ساجد نقوی

دوسری جانب بغداد میں عراق کے صدر سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں وسعت پر زور دیا۔

عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید سے بغداد میں تعینات ایرانی سفیر محمد صادق آل کاظم نے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عراق کے صدارتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس ملاقات میں فریقین نے جمہوریہ عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے حکام نے دونوں ہمسایوں کے مشترکہ اہداف خصوصاََ ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور وسعت پر زور دیا۔

عراقی صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق، اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے عراق کے ساتھ مشترکہ تعاون جاری رکھنے، تمام شعبوں میں دونوں دوست ممالک کے مفادات اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے ایران کی خواہش پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button