یمن

یمن کے چپہ چپہ کو آزاد کرایا جائے گا، چیئرمین مہدی المشاط

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے ایک بیان میں جارح سعودی اتحاد کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یمن کے چپہ چپہ کو آزاد کرایا جائے گا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے یمن کے صوبوں ضالع اور لحج میں جنگی مورچوں کا دورہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی سرکردگی میں جارح اتحاد کے مقابلے میں یمن کی مسلح افواج کے کمانڈروں کے کردار کی قدردانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : فاتح مقاومتی کمانڈروں کو نشانہ بنانا تمام قوانین کی رو سے قابل مذمت ہے، محمد شیاع السودانی

انھوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج یمنی قوم کے لئے باعث فخر ہیں اور وہ ان مسلح افواج کی دلیرانہ کارروائیوں کی بدولت اپنے ملک کے چپہ چپہ کو آزاد کرائے گی۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے کہا کہ یمنی قوم کے خلاف دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم دشمن کو خبردار کرتے ہیں کہ یمن کے انسانیت کے مسائل سے کھلواڑ، پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حاج قاسم ولایت فقیہ کے سپاہی تھے،اپنےمقبرے پر’’سرباز ولایت‘‘لکھنے کی وصیت کی، نصر اللہ

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے بچے زخمی ہوئے ہیں۔

یہی نہیں سعودی اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button