اہم ترین خبریںپاکستان

تعلیم کو عام کرنے اور سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے امتحانی فیسوں میں اضافہ سراسر ظلم ہے، آئی ایس او

انہوں نے کہا کہ حکومتیں تعلیم کی فراہمی کیلئے عوام اور غریب طلبہ کو رعائتیں دیتی ہیں جبکہ سیکنڈری بورڈز نے فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کر کے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے جو تعلیم دشمنی ہے

شیعیت نیوز : امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم فرحان حیدر نے امتحانی بورڈز کی فیسوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کو عام کرنے اور سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے امتحانی فیسوں میں اضافہ سراسر ظلم ہے، مہنگائی کے مارے والدین پر مزید ظلم نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر میثمی کی سربراہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرسے ملاقات

انہوں نے کہا کہ انرولمنٹ، داخلہ، مارکس شیٹ، سرٹیفکیٹس و دیگر فیسوں میں اضافہ تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔ غریب طلبہ بورڈ کی فیسیں نہیں دے سکیں گے، لاکھوں بچے انرولمنٹ سے رہ جائیں گے اور امتحان نہیں دے سکیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے تاکہ غریب طلبہ و طالبات تعلیم سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں والدین پرایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دختر مشرق ، پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیربھٹو کی آج 15 ویں برسی منائی جارہی ہے

مرکزی سیکرٹری تعلیم فرحان حیدر نے سکینڈری بورڈز کی فیسوں میں اضافے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سکینڈری بورڈز کی فیسوں میں اضافہ مفت تعلیم کی فراہمی کی آئینی گارنٹی کیخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں تعلیم کی فراہمی کیلئے عوام اور غریب طلبہ کو رعائتیں دیتی ہیں جبکہ سیکنڈری بورڈز نے فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کر کے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے جو تعلیم دشمنی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button