ایران

امریکہ اور یورپی فریق تعمیری اقدامات انجام دیں تو حتمی معاہدہ ہوسکتا ہے،ایران

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کو اس بزدلانہ قتل کا اصل ذمہ دار سمجھتا ہے جس نے عراقی سرزمین پر یہ غیر قانونی اور دہشت گردانہ اقدام انجام دیا ہے۔

شیعیت نیوز: ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی کا کہنا تھا کہ تہران کی جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہوئے ہیں لیکن امریکہ نے دوغلے پن اور تضاد بیانی اور منفی رویہ اپنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور یورپی فریق تعمیری اقدامات انجام دیں تو حتمی معاہدہ ہوسکتا ہے جس کے لیے راستہ پہلے سے ہموار ہے۔
ناصر کنعانی نے بغداد کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کے درمیان مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حسین امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں حالیہ ہنگاموں میں یورپ کی مداخلت کے معاملے کو بھی اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک دشمن کالعدم وہابی تنظیموں کی جانب سے کراچی میں دہشت گردحملوں کا خدشہ، سکیورٹی الرٹ جاری

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قدس فورس کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کے بزدلانہ قتل کے مقدمے کی پیروی کے بارے میں کہا کہ ہم مختلف جہتوں سے شہید سلیمانی قتل کیس کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کو اس بزدلانہ قتل کا اصل ذمہ دار سمجھتا ہے جس نے عراقی سرزمین پر یہ غیر قانونی اور دہشت گردانہ اقدام انجام دیا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button