اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دہشت گردحملےکا خطرہ امریکا نے اپنے شہریوں اور سفارتکاروں کو محتاط کردیا

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی شہری اور امریکی ملازمین مقامی ہوٹل میں جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔امریکی سفارت خانےکی جانب سے جاری الرٹ میں ایک مقامی ہوٹل میں امریکی شہریوں پرممکنہ حملے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے بحیثیت قوم قائداعظم کے فرامین کو یکسر بھلا دیا اور اس مملکت خداداد کو اس مقام پر نہ پہنچا سکے جسکا خواب عظیم قائد نے دیکھا تھا،سیدہ معصومہ نقوی

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی شہری اور امریکی ملازمین مقامی ہوٹل میں جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ چھٹیوں کے دوران ممکنہ طورپر امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں ریڈ الرٹ کے تناظر میں امریکی سفارت خانے نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے سفارت خانے کے عملے کو ضرورت کے بغیر سفرنہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button