ہم نے بحیثیت قوم قائداعظم کے فرامین کو یکسر بھلا دیا اور اس مملکت خداداد کو اس مقام پر نہ پہنچا سکے جسکا خواب عظیم قائد نے دیکھا تھا،سیدہ معصومہ نقوی

26 دسمبر, 2022 10:49

شیعیت نیوز: پچیس دسمبر یوم قائد کی مناسبت سےجاری اپنے پیغام میں مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ قائد اعظم ایک عہد ساز شخصیت کے مالک تھے جن کی قائدانہ صلاحیتوں اور مدبرانہ سیاست نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا لیکن ہم نے بحیثیت قوم ان کے فرامین کو یکسر بھلا دیا اور اس مملکت خداداد کو اس مقام پر نہ پہنچا سکے جسکا خواب عظیم قائد نے دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا قائداعظم محمد علی جناح رح ایک ایسی مملکت چاہتے تھے جہاں ملک کے تمام شہریوں کو بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع میسر ہوں، وطن عزیز کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق بنانے کے لیے پوری قوم کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی پاکستان کی تکمیل ہی ساری مشکلات سے نجات کا واحد ذریعہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا ہم بحیثیت قوم اپنے عظیم قائد کے ویژن کے عین مطابق اپنے اپنے دائرہ کار میں نظم وضبط، ایمان اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے وطن عزیز کے لئے بے لوث کام کریں اور صرف اسی طریقے سے ہم بانیٔ پاکستان کی روح کو حقیقی خراجِ تحسین پیش کر سکتے ہیں۔

 

2:36 صبح مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔