اہم ترین خبریںپاکستان

ایس یو سی رہنماعلامہ شبیر حسن میثمی کی مولانا طاہر نجفی کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

جبکہ بعدازاں انہوں مولانا طاہر نجفی کے ہمراہ مدرسے کے مختلف سکشنز کا دورہ کیا اور طلابء سے ملاقات کی

شیعیت نیوز:  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مولانا طاہر نجفی کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے مولانا موصوف کے مدرسہ پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض مطہری اور مولانا رمضان نعیمی بھی موجود تھے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مولانا طاہر نجفی کے مرحوم والد کی بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعا فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کےآرمی چیف میجر جنرل محمد باقری کی پاکستانی ہم منصب جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد

جبکہ بعدازاں انہوں مولانا طاہر نجفی کے ہمراہ مدرسے کے مختلف سکشنز کا دورہ کیا اور طلابء سے ملاقات کی۔ مولانا طاہر نجفی نے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو مدرسے کے مستقبل کے مختلف پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے ان پروجیکٹس کو طلباء کے لئے مفید قرار دیتے ان کی کامیابی کے لیے بھی دعا فرمائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button