اہم ترین خبریںمشرق وسطی

دشمنان مکتب اہل بیتؑ نے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلادی

شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی ’’بدیعہ زکزاکی‘‘ نے اپنے والد کے انتقال سے متعلق ٹوئٹر پر شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

شیعیت نیوز: نائیجیریا کے شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی ’’بدیعہ زکزکی‘‘ نے اپنے والد کے انتقال سے متعلق ٹوئٹر پر شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی اور کہا ہے کہ میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جعلی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ شیخ زکزاکی کی بیٹی نے اپنے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی ’’بدیعہ زکزاکی‘‘ نے اپنے والد کے انتقال سے متعلق ٹوئٹر پر شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں “سلیمانی منا اہل العراق‘‘ نامی کتاب کی تقریب رونمائی، حشد الشعبی کے سربراہ کی شرکت

کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی سے منسوب پیج کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے انتقال کے بارے میں ایک ٹویٹ شائع کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی نائیجیریا کے ایک شیعہ عالم ہیں جن کے ذریعے نائیجیریا میں بارہ ملین سے زائد افراد شیعہ ہوئے ہیں، نائجیریا کی ایک عدالت نے انہیں چھ سال قید کاٹنے کے بعد گزشتہ سال رہا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button