صدام دور میں عراق فرار کرجانے والی رہبر معظم انقلاب کی بہن بدری خامنہ ای کی اصل حقیقت
یہ وڈیو اس انٹرویو کی ہے جو بدری خامنہ ای نے عراق میں صدام کی تصویر کے سائے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بعثی حکومت کو دیا تھا۔

شیعیت نیوز: حالیہ دنوں برطانوی اور سعودی ذرائع ابلاغ ایران کے حالیہ فسادات کی آڑ میں 38 سال پہلے انقلاب دشمن عناصر کی صفوں میں شامل ہونے والی بدری خامنہ ای کے بیانات کو آیت اللہ خامنہ ای کی بہن کا اسلامی جمہوریہ ایران سے بیزاری کا اظہارِ کے زیر عنوان اچھال رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسانیت کے دشمن ایرانی قوم کی زندگی بچانے کا دعویٰ کر رہے ہیں، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی
لیکن ان کی انقلاب مخالفت کوئی نئی بات نہیں، وہ 1984 ع ميں اپنے شوہر شیخ علی تہرانی کے ساتھ ایران عراق جنگ کے دوران خفیہ طور پر عراق فرار کرگئی تھیں، جہاں وہ مجاہدین خلق نامی دہشت گردتنظیم میں شامل ہوئیں، لیکن کچھ عرصے کے بعد انہوں نے رہبر معظم انقلاب سے اپنے لئے قانونی تحفظ کی اپیل کی، جس کو انہوں نے مسترد کردیا تھا۔یہ وڈیو اس انٹرویو کی ہے جو بدری خامنہ ای نے عراق میں صدام کی تصویر کے سائے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بعثی حکومت کو دیا تھا۔