اہم ترین خبریںایران

خلیج فارس میں غیر علاقائی بحری بیڑے کی موجودگی میں نمایاں کمی آئی، جنرل باقری

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ کہ مقابلے میں خلیج فارس میں غیر علاقائی بحری بیڑے کی موجودگی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

میجر جنرل محمد باقری نے بروز اتوار کو بوشہر میں ایران کی فضائیہ کے چھٹے اڈے کے فوجی ساز و سامان کا دورہ کرنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ خلیج فارس میں غیر علاقائی بحری بیڑوں کی نمایاں کمی اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں پائیدار امن اور سلامتی قائم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں پیدا ہونے والی یہ مکمل سیکورٹی، ایران کی ذمہ داری کو ظاہر کرتی ہے جس نے چوبیس گھنٹے فضائی اور سمندری گشت کو یقینی بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اسے ہر ممکن حد تک بہترین بنائیں، آیت اللہ خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے خلیج فارس میں سیکورٹی فراہم کرنے کے سائے میں، بوشہر کے انتہائی اسٹریٹجک صوبے میں لوگوں اور ساحلی باشندوں کی سمندری تجارت اور ماہی گیری کے میدان میں اور تیل اور گیس کے میدان میں سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

باقری نے مزید کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق، فوج اور قانون نافذ کرنے والے یونٹس بشمول فوج، آئی آر جی سی، قانون نافذ کرنے والی کمان اور وزارت دفاع، صوبہ بوشہر میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پوری تیاری اور اعلی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں غیر علاقائی بحری بیڑوں اور افواج کی موجودگی کو کم سے کم کردیا گیا ہے، مزید کہا کہ یہ امر خطے کی سلامتی اور ایران کی طاقت اور اتھارٹی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں ماہی گیری اور تجارت سمیت اقتصادی سرگرمیوں کے لیے مطلوبہ سیکورٹی برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button