اہم ترین خبریںپاکستان

ایام سوگ ،ایام شہادت دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کے آمد پر کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر سوگواری کی علامات ظاہر

واضح رہے کہ شہر بھرمیں آویزاں ہونے والے ان تمام بل بورڈز اورہولڈنگ کی باقائدہ بکنگ متعلقہ کمپنیز سے کروائی گئی ہے اور واجب الادا رقوم بھی ادا کردی گئیں ہیں۔

شیعیت نیوز: شہر قائد کراچی میں سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی ایام سوگ ،ایام شہادت دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کے انعقاد کی تیاریوں کا باقائدہ آغازہوچکا ہے ۔ شہر کے اہم چوک چوراہوں اور عمارتوں پر سیاہ بینرز آویزاں ہونے لگے۔ ان دیوہیکل بینرز کی تنصیب کے فرائض خادمین اباعبد اللہ ؑ اور ابو الفضل ؑ کی جانب سے انجام دیئے جارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خادمین اباعبد اللہ ؑ اور ابو الفضل ؑ کی جانب سےنمائش چورنگی، واٹر پمپ چورنگی اور گولیمار چورنگی سمیت شہر قائد کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں پر قد آور پینافلیکس کے سائن بورڈ نصب کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ ان بورڈز پر ایام شہادت دختر رسولؐ اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے پیغامات نشر ہیں۔

واضح رہے کہ 13 جمادی الاول تا 3 جمادی الثانی تک مسلسل 20 روز ایام شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے عزاداری اور مجالس و جلوس کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ دیدارعلی جلبانی شہید اور ان کے باوفامحافظ کی عظیم قربانی کوہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے،علامہ راجہ ناصرعباس

ہر گذرتے سال ایام فاطمیہؑ کے انعقاد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ پہلے صرف ایران میں خصوصی اہتمام کے ساتھ یہ ایام منائے جاتے تھے لیکن اب الحمد اللہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں عاشورا کی طرح خاص اہتمام کے ساتھ ایام فاطمیہ ؑ پر عزاداری کا انعقاد کیا جارہاہے ۔

شہر قائد میں ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سے سائن بورڈز نصب کرنے والے خادمین اباعبد اللہ ؑ اور ابو الفضل ؑ کی جانب سے9 جمادی الاول تا 13 جمادی الاول تک نشتر پارک کراچی میں مرکزی خمسہ مجالس عزا کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ۔نشتر پارک میں منعقدہ اس خمسہ مجالس عزا سے بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید علی رضا رضوی آف لندن خطاب کریں گے ۔

واضح رہے کہ شہر بھرمیں آویزاں ہونے والے ان تمام بل بورڈز اورہولڈنگ کی باقائدہ بکنگ متعلقہ کمپنیز سے کروائی گئی ہے اور واجب الادا رقوم بھی ادا کردی گئیں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button