اہم ترین خبریںیمن

انصار اللہ کے ڈرون طیاروں نے دکھائی طاقت، غیر ملکی آئل ٹینکر فرار

شیعیت نیوز: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ڈرون طیاروں نے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کے ذریعے تیل کی چوری کو روک دیا ہے۔

رشا ٹوڈے نیوز سائٹ نے یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ڈرون آپریشن کا ویڈیو نشر کیا ہے جس میں ایک غیر ملکی ٹینکر کے ذریعے یمن کے تیل کی چوری کو روکا گیا۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صوبہ حضرموت میں الظبہ آئل پورٹ پر ڈرون آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر فرار ہونے پر مجبور ہو گیا۔

رشا ٹوڈے نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ السریع نے تاکید کی ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے الظبہ بندرگاہ کے قریب جانے والے تیل ٹینکر کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ الظبہ بندرگاہ پر ڈرون حملہ محض ایک عام انتباہ تھا، کہا کہ یہ ٹینکر تیل کی بڑی مقدار میں تیل لوٹنے کے مشن پرتھا جس کی وجہ سے اسے ڈرون آپریشن کے ذریعہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

صنعا حکومت کی وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیدار عزیز رشید نے روسی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون حملے اور کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کا ایک فضائی ایڈوائزر داؤد جعفری شہید

دوسری جانب خبر رساں ذرائع نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبہ الحدیدہ کو فضائی، میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔

صوبہ الحدیدہ میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے آپریشن روم نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جاسوسی اور جاسوس ڈرون الجبالیہ اور حیس کے علاقوں میں داخل ہو گئے اور گشت شروع کر دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جاسوسی اور مسلح ڈرون نے الجبالیہ کے ایک علاقے کو نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے راکٹ حملے بھی جاری ہیں اور سعودی اتحاد کے آرٹلری یونٹ نے الجبالیہ اور حیس کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button