عراق

عراق: اربیل صوبے میں داعش کے 6 خطرناک دہشت گرد گرفتار

شیعیت نیوز: عراقی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اربیل صوبے میں دہشت گرد گروہ داعش کے 6 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان یحیی رسول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات کے بعد اربیل صوبے میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف ایک کارروائی کی گئی جس کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے 6 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

داعش کے یہ دہشت گرد شمالی بغداد اور الانبار میں سرگرم تھے۔

واضح رہے کہ2017ء میں عراقی حکومت نے داعش دہشت گردوں کی باضابطہ شکست کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کوئی بھی علاقہ مذکورہ تکفیری و صیہونی ٹولے کے اختیار میں نہیں رہ گیا تھا۔

تاہم داعش کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف علاقوں جیسے بغداد، صلاح الدین، دیالیٰ، کرکوک، نینوا اور انبار میں اب بھی گاہے بگاہے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ وہم و گمان سے بھی بالا تر ہے، شیخ عبداللہ الصالح

دوسری جانب عراق کے وزیراعظم اور عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر محمد شیاع السودانی نے ملک میں قانون کی حکمرانی اور عراق کا وقار بحال کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عراق کے وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر محمد شیاع السودانی نے دارالحکومت بغداد میں مشترکہ آپریشنل ہیڈکوارٹر کا معائنہ کرتے ہوئے داعش دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نیز ملک کو لاحق خطرات کے مقابلے میں دفاعی توانائی و آمادگی کی قدردانی کی ہے۔

انھوں نے عراق کے فوجی افسران اور سیکورٹی حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام عراقی شہریوں کے ساتھ انسان دوستانہ روابط برقرار کرکے فوجیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے فوجی چھاؤنیوں اور اڈوں کا دورہ تیز کردیں اور فوجیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے پر زیادہ توجہ دیں ۔

عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ہدایات دی ہیں کہ سیکورٹی چیک پوسٹوں اور فوجی عہدیداروں کے محافظوں کی تعداد کا بھی جائزہ لیں اور ایک رپورٹ تیار کریں۔ رہنماؤں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد اور چیک پوسٹوں کا معائنہ کرتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button