اہم ترین خبریںمشرق وسطی

دمشق میں روضہ حضرت رقیہ (س) کی ضریح کی تبدیلی کے مراحل شروع

شیعیت نیوز: گذشتہ روز ایرانی ماہرین اور روضہ حضرت رقیہ الحسین علیہ‌ السلام کے خادمین نے باہمی اشتراک سے تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق میں نواسہ رسول، حضرت امام حسین (ع) کی بیٹی حضرت رقیہ (س) کے مزار سے قدیمی ضریح کو کھولا جا رہا ہے۔ اس کام کے لئے حرم کے دیگر حصوں کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ زائرین کے لئے فی الحال داخلی صحن کھولا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی کردستان میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر ایک مرتبہ پھر حملوں کا آغاز

گذشتہ شب ضریح کو اُتارنے کا کام بطریق احسن انجام پا کیا، جبکہ آج کے دن خادمین حرم، اصلی قبر پر سنگ مبارک کو نصب کر رہے ہیں۔ کام کے دوران خادمین پر عزاداری کی کیفیت طاری ہوگئی، جس پر انہوں نے مصائب دختر امام حسین (ع) کو یاد کرتے ہوئے گریہ کیا۔

کام کے دوران خادمین پر عزاداری کی کیفیت طاری ہوگئی، جس پر انہوں نے مصائب دختر امام حسین (ع) کو یاد کرتے ہوئے گریہ کیا۔ ان مراحل کو طے کرنے کے بعد حرم حضرت رقیہ بنت الحسین علیہ‌ السلام پر نئی ضریح کو نصب کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ ، فلسطینی پرچم لہرا دیے گئے،اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی

ان مراحل کو طے کرنے کے بعد حرم حضرت رقیہ بنت الحسین علیہ‌ السلام پر نئی ضریح کو نصب کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نئی ضریح ایران کے شہر قم میں ایک ٹرسٹ کے ذریعے سے تیار کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نئی ضریح ایران کے شہر قم میں ایک ٹرسٹ کے ذریعے سے تیار کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک شہید کی والدہ نے ٹرسٹی کی رضامندی سے تین شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے ضریح میں لگنے والی سونے کی پلیٹیں ہدیہ کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button