دنیا

ہم جوہری ہتھیاروں سے دشمنوں کی دھمکیوں کا جواب دیں گے، کم جونگ

شیعیت نیوز: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ہفتے کی صبح کہا کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے انہیں دھمکیاں جاری رکھیں تو ان کا ملک جوہری ہتھیاروں سے جواب دے گا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ کم جونگ ان نے ’’بے رحم میزائل‘‘ کے نام سے ایک نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے لانچنگ کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔

رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ اگر دشمن کھلے عام جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیاں دیتا رہا تو پارٹی اور حکومت عزم کے ساتھ جوہری ہتھیاروں اور براہ راست تصادم سے جواب دیں گے۔

شمالی کوریا کے رہنما نے اس ملک کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تیاری اور ٹیکٹیکل نیوکلیئر یونٹس کی تربیت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا پیسیفک خطے میں چین اور امریکہ کے درمیان مقابلے کے بارے میں میکرون کے عجیب بیانات

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ Hwasong-17 اب تک کا سب سے بڑا میزائل ہے اور یہ ممکنہ طور پر ایٹمی وار ہیڈ لے جانے اور امریکہ میں کہیں بھی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شمالی کوریا کے حالیہ تجربات کا مقصد ملک کے جوہری ہتھیاروں کو تیار کرنا ہے۔

دو ہفتے قبل سے، شمالی کوریا نے سیول اور واشنگٹن کے درمیان مشترکہ فضائی مشق کے خلاف احتجاج میں مشرقی سمندر اور زرد سمندر کی طرف 37 مختصر فاصلے، درمیانے فاصلے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان کے مطابق شمالی کوریا نے ایک شارٹ رینج بلیسٹک میزائل اپنے مشرقی ساحل کی طرف فائر کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یونھاپ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک شارٹ رینج بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو بحیرۂ جاپان میں جا کر گرا۔ رپورٹ کے مطابق یہ شمالی کوریا کا ایک ہفتے کی خاموشی کے بعد ایک اور اشتعال انگیز بلیسٹک میزائل تجربہ ہے۔

یہ میزائل تجربہ ایسے حالات میں کیا گیا جب شمالی کوریا کے وزیرخارجہ چو سون ہوی نے امریکہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ امریکہ کی علاقے میں مداخلت پسندانہ اقدامات کے جواب میں شمالی کوریا مزید سخت اقدامات کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button