اہم ترین خبریںایران

ایران کا اسرائیل پر حملہ۔تل ابیب پر میزائلوں کی بارش

قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

شیعیت نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر اب سے تھوڑی دیر قبل میزائلوں کی بارش کر دی جس سے صیہونیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی نے اس بات کا اعلان کیا ہے ۔

اسرائیلی فوج نے بھی  بتایا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

اس حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے۔

قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہیگارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے ممکنہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیل کو آگاہ کیا

ہے، اسرائیل اپنے حلیف ممالک کے ہمراہ انتہائی چوکس ہے۔

۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ اور شہید نیلفروشاں کی شہادت کے جواب میں، ہم نے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔

بیان میں مزيد کہا گيا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے ایران کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا تو اسے زيادہ شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button