ایران مداخلت پسندوں کو ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا، عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں اور مداخلت پسندوں کو ملکی سلامتی اور مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے منگل کے روز سربیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے نام بھیجے گئے ایک پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ شاہ چراغ میں داعش کے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے ساتھ سربیا کے تعزیتی پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہاپسندی ممالک کا شکار ملک کی حیثیت سے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں پیش پیش رہا ہے اور اس راستے میں جنرل قاسم سلیمانی سمیت بہت شہدا کو پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی خواتین کی شاندار ترقی و پیشرفت
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا دعویٰ کرنے والے بعض تسلط پسند ممالک، جو ایرانی عوام پر پابندیاں عائد کرنے اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے سے مایوس ہوگئے ہیں۔ تشدد اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی سمیت فریب پر مبنی پالیسیوں کے استعمال کے ساتھ اقتدار اور ترقی کی راہ پر ایران کے ارادے میں خلل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ایرانی عوام کبھی بھی بیرونی مداخلت پسندوں اور ان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ملکی مفادات اور قومی سلامتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سربیا سمیت آزاد اور دوست ممالک کے تعاون سے دہشت گردی اور تسلط پسند عناصر کی فریب کارانہ پالیسیوں سے نمٹنے کیلیے قابل قدر اقدامات کرے گا۔