فرانسیسی صدر کی ایران مخالف شخصیات سے ملاقات، ایران کی جانب سے شدید مذمت

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیرس امن فورم کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ایران مخالف شخصیات اور اس کے ساتھیوں سے ملاقات کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے ایران مخالف اقدامات بلاشبہ ایران کے عظیم عوام کی یادوں میں نقش رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ آزادی کا دعویٰ کرنے والے ملک کا صدر ایک ایسے نفرت انگیز شخص سے ملتا ہے جس نے واضح طور پر ایران میں نفرت پھیلانے اور پرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کی ہے، نیز حالیہ مہینوں میں ایرانی سفارتی مقامات اور سفارت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی ہے۔
ناصر کنعانی نے میکرون سے منسوب بیانات کو بھی افسوسناک اور شرمناک قرار دیا جس کے مطابق وہ ان لوگوں کی قیادت میں اس نام نہاد انقلاب کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے ان بیانات پر شدید احتجاج کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وجہ سے ایران مخالف شخصیات سے ملاقات دہشت گردی اور تشدد کے خلاف جنگ میں فرانس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ ان مذموم واقعات کو فروغ دینے کی نمائندگی کرتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایران مخالف اقدامات ایرانی عوام کے حافظے میں ثبت رہیں گے کہ جو بعض پورپی رہنماوں کی سلیکٹڈ اور انسانی حقوق کی برخلاف روش سے بخوبی واقف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حضرت عبدالعظیم الحسنی (ع) کے مزار پر رہبر انقلاب کی حاضری
دوسری جانب سائنس اور انوینشن کے عالمی مقابلوں میں ایرانی طلبہ کی ٹیم نے تیرہ رنگ برنگے میڈل حاصل کر لئے۔
عالمی پلیٹ فارموں پر اعزاز اور تمغوں کا حصول ایرانی طلبہ کی صلاحیتوں کا منھ بولتا ثبوت ہے۔
سائنس اور انوینشن 2022 کے عالمی مقابلے ملیشیا میں ہوئے جن میں 32 ممالک سے 570 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
صلاحیتوں کی اس جنگ میں ایرانی طلبا نے اپنے حریفوں سے سخت مقابلہ کرتے ہوئے نینو ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس و ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور الکٹرانکس کے شعبوں میں کل ملا کر ۱۳ میڈل حاصل کئے اور یوں دوسرے نمبر پر رہے۔
ایران کے شہر اہواز کی طالبہ پریا کدخدائی نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔