اہم ترین خبریںسعودی عرب

ہیکروں نے سعودی وزارت داخلہ کی ہزاروں خفیہ دستاویزات شائع کردیں

شیعیت نیوز: ایک ہیکر گروپ نے سعودی وزارت داخلہ کے ہزاروں خفیہ دستاویزات انٹرنیٹ پر جاری کردیئے۔ دوسری طرف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔

تبر ابراہیمی کے نام سے سامنے آنے والے اس گروپ نے جو خفیہ دستاویزات جاری کیے ہیں ان میں سعودی عرب کے حساس مقامات کی معلومات کے علاوہ ان دہشت گردوں کے نام بھی شامل ہیں جنہیں سعودی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

مذکورہ گروپ کے مطابق اس نے سعودی وزارت داخلہ کی ہیک کی جانے والے معلومات کا محض تھوڑا سا حصہ شائع کیا ہے اور عنقریب ایسی ہزاروں دیگر اسناد عام کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مبصرین کے مطابق مزید دستاویزات کے منظر عام پر آنے سے، دنیا بھر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے سعودی عرب کی شاہی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

سعودی عرب میں بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے اس ملک میں شہری و انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں، علمائے کرام، دانشوروں اور حتی شہزادوں کے خلاف شدید ترین کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف حیلے بہانوں سے سیکڑوں لوگوں کے سرقلم اور یا طویل المدت قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی قوم اور مقدس مقامات کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں، مزاحمتی تنظیم حماس

دوسری جانب سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔

پاکستان کے حکومتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا دورۂ ایشیا ملتوی ہونے کے باعث پاکستان آنے کا ارادہ بھی ملتوی ہوگیا ہے۔ سعودی وزیر اعظم اب سیدھے انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے جہاں وہ جی- 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔

سعودی سفارتی ذرائع محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کر رہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کو نومبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جس کی تصدیق اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے بھی کی تھی۔

پاکستان کے وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر بھی محمد بن سلمان نے پاکستان کے دورے کا تذکرہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button