مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی اسپیشل فورس نے القدس بریگیڈ کے ایک کمانڈر محمد ابو زینہ کو اغوا کر لیا

شیعیت نیوز: فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورس نے جہاد اسلامی کے عسکری ونگ کے ایک کمانڈر محمد ابو زینہ کو جبری طور پر گمشدہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنیچر کی صبح اسرائیلی اسپیشل یونٹ نے فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس کے کمانڈر محمد ابو زینہ کو گرفتار کر لیا۔

ابو زینہ کو مغربی کنارے کے شمال میں ان کی رہائش گاہ جنین کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔

جنین میں فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ منتصر سمور نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ابو زینہ کو جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ پر حملے کے بعد اغوا کیا۔

ابو زینہ کو قباطیہ میں موجود ان کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک ماہ قبل بھی محمد ابو زینہ کی گرفتاری کے لئے جنین میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا، لیکن انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں : اوپیک پلس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں میں فائرنگ کے دو حملے، 7 پوائنٹس پر تصادم کا آغاز اور قابض اسرائیلی فوج کے ایک فوجی ٹاور کی تباہی ریکارڈ کی گئی۔

بیت المقدس میں حزما، رام اللہ میں المغیر اور البیرہ اور جنین میں قبطیہ میں جھڑپیں ہوئیں اور مزاحمتی کارکنوں نے شاکید بستی کے قریب قابض اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی۔

بیت لحم کے تقوع ، الخلیل میں حلحول اور بیت امر میں بھی جھڑپیں ہوئیں، مزاحمتی کارکنوں نے بیت امر میں اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی اور العروب کیمپ میں ایک فوجی کمرے کو تباہ کردیا۔

مغربی کنارے میں  بیت امرقصبے کے قریب اسرائیلی فوج پر فائرنگ، العروب پناہ گزین کیمپ کے قریب ٹاور کی تباہی اور جنین میں شاکیڈ بستی میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button