مقبوضہ فلسطین

قابض اسرائیلی پولیس کی کارروائیاں، چھاپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوان گرفتار

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ یروشلم کے شمال میں  شفعاط اور قلندیہ کے پناہ گزین کیمپوں پر از سر نو اپنے چھاپوں کو تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں پناہ گزین کیمپوں کے علاقوں اور ان کے ارد گرد قابض پولیس کی نفری بھی بڑھا دی ہے۔

جمعرات کو صبح سویرے  اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ یروشلم میں کارروائیاں کیں اور  دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔  یہ دونوں نوجوان فلسطینی ہیں اور ان کا تعلق یروشلم کے پرانے شہر سے  ہے۔

حراست میں لیے گئے ان دو فلسطینی نوجوانوں کی شناخت نزار جبیر اور نزار تفاحہ کے نام سے کی گئی ہے اور ان دونوں کا تعلق یروشلم کے پرانے علاقے السادیہ سے ہے۔ ان دونوں کو حراست میں لینے کے بعد پولیس نے تفتیشی عقوبت خانے میں بھیج دیا ہے۔

قابض اسرائیلی پولیس اور اور قابض فوج مسلسل ان علاقوں میں مسلسل چھاپوں اور فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی مہم  شروع کر رکھی ہے۔ مقبوضہ یروشلم کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی گرفتاریوں کی یہ صورت حال ہے۔  قابض فوج کی طرف سے ہر طرف چھاپے، گرفتاریاں اور تشدد جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں آل سعود کی جابرانہ پالیسی جاری، شیعہ عالم دین شیخ محمد العباد گرفتار

اسرائیلی قابض فورسز نے ایک چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو زخمی اور دوسرے کو اغوا کر لیا ہے۔ یہ واقعہ جنین شہر میں جمعرات کے روز پیش آیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے خصوصی یونٹ کے اہلکاروں نے جنین شہر کے مشرق میں دھاوا بو دیا۔ اس دوران کار سوار ایک فلسطینی  پر حملہ کیا جبکہ  ایک فلسطینی صدیقی مرعی کے گھر کے گرد گھیرا ڈال کر اسے  اغوا کر لیا گیا۔

اس علاقے میں بعد ازاں قابض فوج کی کمک بھی پہنچ گئی۔ جو خصوصی یونٹ کے اہلکاروں کو علاقے سے نکال لے گئی۔ کیونکہ اس دوران علاقے میں فلسطینی نوجوانوں اورقابض فوجیوں  کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی تھی۔

جھڑپ میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا ۔ اس علاقے میں فلسطینی مزاحمت کار بھی موجود تھے۔    قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق صدیقی مرعی کو مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی افسر کو قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ اسرائیلی افسر 15 مئی 2022 کوہلاک ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button