یمن کے الحدیدہ صوبے پر جارح سعودی اتحاد کا وسیع حملہ

05 نومبر, 2022 18:07

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمن پر شدید حملہ کیا ہے۔ دوسری طرف یمن کے وزیر خارجہ نے سعودی اتحاد کو یمن کے تیل اور گیس کے ذخیروں کی لوٹ کھسوٹ کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

المسیرہ نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جاسوسی اور ڈرون طیاروں نے یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الجبلیہ اور حیس کے علاقوں میں خفیہ پروازیں انجام دی ہیں۔ اس خبر کی یمن کی فوج اور عوامی فورس کے مشترکہ کمان نے بھی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر راکٹ بھی برسایا ہے اور حیس اور جبلیہ علاقوں پر بھاری گولہ باری بھی کی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ علاقوں کو دو بار ڈرون میزائلوں سے بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادھر یمنی افواج نے سعودی اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ حملے جاری رہنے کی صورت میں، ریاض اور ابوظہبی کو صنعا کی سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان سے شامی مہاجرین کے ایک نئے گروپ کی اپنے ملک واپسی

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے زور دیکر کہا ہے کہ سعودی اماراتی اتحاد نہ صرف یمنی عوام کے مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتا بلکہ صورتحال کو مزید بگاڑنے کی پلاننگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران، صنعا ایئرپورٹ اور تیل بردار جہازوں کے مسئلے کو کسی حد تک حل کیا گیا تھا جو کہ توقع سے کم تھا۔

ہشام مشرف نے کہا کہ سعودی اماراتی اتحاد صورتحال کو جنگ اور امن کے بیچ لٹکائے رکھنا چاہتا ہے جسے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی حکومت صرف اس راہ حل کو قبول کرے گی جس میں یمنی عوام کے معاشی اور اقتصادی مسائل کا حل موجود ہو۔انہوں نے سعودی اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ہمسایہ ملک کو دھمکاتے نہیں، لیکن یمن کے قدرتی ذخیروں کے لوٹ مار کی جانب سے خبردار ضرور کریں گے۔

8:21 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔