زاہدان میں مولای متقیان مسجد کے امام سجاد شہرکی دہشت گردانہ حملے میں شہید

شیعیت نیوز: سیستان بلوچستان کے پولیس چیف نے خبر دی ہے کہ زاہدان میں نامعلوم دہشت گردوں نے مولای متقیان مسجد کے امام حجت الاسلام سجاد شہرکی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔
ارنا کی خبر کے مطابق اذان مغرب کے وقت زاہدان میں مولای متقیان مسجد کے پیش امام حجت الاسلام سجاد شہرکی کو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔
ارنا نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ دو افراد ایک گاڑی میں سوار ہوکر آئے اور پسٹل سے مولای متقیان مسجد کے امام حجت الاسلام والمسلمین سجادشہرکی پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں ان کے سر اور سینہ پر لگیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ فسادات کے دوران بعض شرپسند عناصر سیستان و بلوچستان میں شیعہ سنی کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کی کسی بھی مجرمانہ پالیسیوں کا جواب مزاحمت کو بڑھا کر دی جائے گی
دوسری جانب تیرہ آبان یا 4 نومبر اسلامی انقلاب کی تاریخ کے تین اہم اور فیصلہ کن واقعات کی یاد دلاتا ہے۔ اس روز امام خمینی (رح) کو ترکی جلاوطن کیا گیا تھا، ظالم شاہی حکومت نے اسکولی طلبہ کا قتل عام کیا تھا، اور امام خمینی کے پیروکار طلبہ کے ایک گروہ نے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے نما جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق، آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی استکبار کے ساتھ مقابلہ کا قومی دن جوش و ولولہ کے ساتھ منایا گيا اس موقع پر طلباء نے ریلیوں میں بھر پور شرکت کی اور امریکہ و اسرائيل کے خلاف نعرے لگائے اور امریکہ و اسرائيل کے پرچموں کو آگ لگا دی۔
عالمی سامراج کے خلاف ایرانی عوام کی جد وجہد کے مختلف ادوار میں رونما ہونے والے تینوں واقعات اسلامی انقلاب کی تاریخ میں سنگ میل کی حثیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایران کے سرکاری کیلنڈر میں اس دن کو عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کا قومی دن قرار دیا گیا ہے۔
ایران کے عوام اس دن یعنی عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے ہر سال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سامراجیت کے خلاف ریلیاں نکالتے اور استکبار مخالف نعرے لگاتے ہیں۔