اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کی جانب سے 700 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن پیکج کی تقسیم

الحمداللہ، حالیہ صورتحال میں تمام تر محدود وسائل کے باوجود ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے

شیعیت نیوز:سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر انتظام ضلع قمبر شہداد کوٹ کی سات تحصیلوں، قبو سعید خان، شہدادکوٹ، قمبر، میروخان، سجاول جونیجو، وارہ اور نصیرآباد کے 700سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان، شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع قمبر شہدادکوٹ کے صدر سید دیدار علی شاہ بخاری کی نگرانی میں اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رضاکاروں نے، عزت و شرف کے ساتھ، تمام تر وابستگی و تعلقات اور مکاتب و مسالک سے بالاتر ہوکر، اور استحقاق کو پیش نظر رکھتے ہوئے، متاثرین کی خدمت میں پیش کیا اور فرزند زہرا سلام اللہ علیہا، سپاہی امام زمان عجل، محافظ تشیع، نمائندہ ولی امر مسلمین و قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا۔

تفصیلات:
* 700 پیکٹ، اشیائے خورد و نوش
* 700 عدد، مچھر دانیاں

الحمداللہ، حالیہ صورتحال میں تمام تر محدود وسائل کے باوجود ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے، اسی حوالے سے اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمے، ترپال(سائبان)، میڈیکل کیمپس، مچھر دانیاں، فراہمی آب جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم آغا سید علی رضوی کو لانگ مارچ میں شریک کی دعوت

الحمدللہ، ضلع قمبر شہدادکوٹ کے 20 سیلاب متاثرہ علاقوں میں موبائل میڈیکل کیمپس، کا انعقاد تحصیل قبو سعید خان اور شہدادکوٹ میں ہوچکا ہے جس میں سینکڑوں مریضوں کو فی سبیل اللہ سہولیات فراہم کی گئیں اور ان کی بہترین رہنمائی بھی کی گئی، ان میڈیکل کیمپس کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے رضاکاروں نے سیلاب متاثرہ، دور افتادہ اور دشوار گذار راستوں سے گذر کر ان میڈیکل کیمپس کو کامیاب بنایا اور متاثرین کی بہترین خدمت کی۔

الحمداللہ، دوسرے مرحلے میں میروخان، وارہ اور قمبر میں بھی میڈیکل کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ ضلع قمبر شہدادکوٹ میں طویل عرصے سے علامہ ساجد نقوی کی ہدایات کی روشنی میں، یہاں کے محروم علاقوں میں فراہمی آب، مساجد کی تعمیر و مرمت، مکانات و بنیادی سہولیات کی تعمیرات، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام، محرم الحرام میں عشرہ مجالس عزاء کا انعقاد جیسے لاتعداد منصوبوں پر خدمات انجام دی جاچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button