ایران پہلےسے زیادہ طاقتور ہے اورتمام سازشوں پر قابو پا لے گا، انجمن علمائے یمن
انجمن علمائے یمن کی جانب سے شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردانہ حملے کا مذمتی بیان ایسے وقت سامنے آیا جب اس سے پہلے انصاراللہ یمن، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط اور اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی کی جانب سے بھی مذمتی بیان سامنے آ چکے تھے

شیعیت نیوز: مہر نیوز ایجنسی کے مطابق یمن کی تنظیم انجمن علمائے یمن نے ایران کے شہر شیراز میں حضرت احمد ابن موسی کاظم علیہ السلام المعروف شاہ چراغ کے مزار پر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انجمن علمائے یمن نے اس بارے میں ایک بیانیہ جاری کیا جس میں اس افسوسناک واقعہ پر ایرانی قوم اور حکومت کو تسلیت پیش کی گئی ہے۔ بیانیے میں آیا ہے: "انجمن علمائے یمن ایران کے شہر شیراز میں ایک دینی مزار پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتی ہے اور اس حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ اور ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں تسلیت پیش کرتی ہے۔” بیانیے میں مزید کہا گیا ہے: "ہمیں پورا یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر وقت سے زیادہ طاقتور ہے اور وہ دشمنوں کی جانب سے ملک میں بدامنی اور فتنہ و فساد کی مسلسل کوششوں پر قابو پا لے گا۔”
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا استعفیٰ قبول کرنیوالا ہوں،حزب الله نے لبنان کو اسرائیل سے نجات دی، میشل عون
انجمن علمائے یمن کی جانب سے شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردانہ حملے کا مذمتی بیان ایسے وقت سامنے آیا جب اس سے پہلے انصاراللہ یمن، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط اور اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی کی جانب سے بھی مذمتی بیان سامنے آ چکے تھے۔ اسی طرح مختلف ممالک جیسے ترکی، چین، روس، وینزویلا، آذربائیجان، آرمینیا، شام، عمان، متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے بھی حضرت شاہ چراغ کے مزار پر داعش کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت سے اظہار ہمدردی کی ہے۔