سعودی عرب سے اپنا سرمایہ نکال لیں ، یحیی سریع کا غیر ملکی کمپنیوں کو انتباہ

05 اکتوبر, 2022 08:42

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں موجود غیر ملکی کمپنیوں سے کہا کہ وہ اپنی سرمایہ کاری دوسرے ممالک میں منتقل کرلیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابقو یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے زور دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنا بہت خطرناک ہو گا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا یہ بیان ایسی صورت میں سامنے آیا ہے کہ جب اس سے قبل یمن کی اعلیٰ اقتصادی کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ملکی وسائل کو لوٹنے والی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو ضروری خطوط اور انتباہات بھیجے گئے ہیں اور ان فریقوں کو اس سلسلے میں طے شدہ ڈیڈ لائن پر عمل کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہی حکومت بحرینی عوام کو غلام بنانا چاہتی ہے، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم

قبل ازیں یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی تیل کمپنیوں کو ان دونوں ممالک سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جارح ممالک جنگ بندی کی پابندی نہیں کرتے اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے یمنی عوام کو تیل کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتے، اس لیے ہم تیل کمپنیوں کو مہلت دیتے ہیں کہ وہ سعودی عرب اور یو اے ای میں اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خود کو تیار کریں اور ان دونوں ممالک کو چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی عوام کو ان کے وسائل اور آمدنی سے محروم کرنے پر اصرار کرتے ہیں تو ہماری مسلح افواج ان حکومتوں کو ان کی آمدنی سے محروم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

12:30 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔