لبنان

سمندری سرحدوں کے تعین پر سب لبنانی ایک پیج پر ہیں، نجیب میقاتی

شیعیت نیوز: لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حد بندی کے معاملے پر سب کچھ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ملک کے مفاد کی خاطر لبنانی عوام سمندری سرحدوں کے تنازعہ پر ایک مؤقف پر جمع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بصرہ میں حشد الشعبی اور داعشی دہشت گرد عناصر میں جھڑپیں، 12 دہشت گرد ہلاک

نجیب میقاتی نے ان خیالات کا اظہار ’’بعبدا‘‘ پیلس میں صدر ’’میشل عون‘‘ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ’’نبیہ بری‘‘ کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کے بعد کیا، جو ’’عاموس ھوچسٹن‘‘ کے تجویز کردہ منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔

لبنانی وزیراعظم نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میشل عون نے وزیراعظم اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو عاموس ھوچسٹن کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے بلایا، اس ملاقات سے پہلے فنی کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امام حسن عسکریؑ نے قید کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے پیغام حق کو عوام تک پہنچایا، علامہ ساجد نقوی

جس میں نبیہ بری اور میں نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا، جس پر فنی کمیٹی کی جانب سے غور کرنے کے بعد امریکی ثالث کو جواب بھیجا جائے گا۔

اسی سلسلے میں لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ’’الیاس بو صعب‘‘ نے کل شام صیہونی حکومت سے بالواسطہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے مضبوط اور متحد موقف کی وجہ سے مذاکرات میں اچھے نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button