اہم ترین خبریںپاکستان

وکیل حق جناب زہراؑ ذاکر اہل بیتؑ شہید زوارحاجی نویدعاشق کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس لاہور پر ادا

مقررین نے کہا کہ ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں، یہ ایک مخصوص گروہ ہے، جو بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملک کا امن داو پر لگا رہے ہیں۔

شیعیت نیوز: سیالکوٹ میں مجلس عزاء سے خطاب کے دوران تحریک لال بیگ (آصف جلالی گروپ )کے دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالےوکیل حق جناب زہراؑ ذاکر اہل بیتؑ زوارحاجی نویدعاشق بی اے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،شیعہ علماء کونسل، آئی ایس او، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سمیت دیگر شیعہ جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:شہید نوید عاشق کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرکےمکمل حقائق سامنے لائے جائیں،شیعہ جماعتوں اور ذاکرین کا مشترکہ مطالبہ

مال روڈ پر گورنر ہاوس کے باہر نماز جنازہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماء مولانا محسن ہمدانی نے پڑھائی۔نماز جنازہ کے شرکاء نے ماتم کیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس قتل کا ماسٹر مائنڈ تحریک لال بیگ کا سربراہ مولانا اشرف آصف جلالی ملعون ہے، اسے گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

مقررین نے کہا کہ ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں، یہ ایک مخصوص گروہ ہے، جو بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملک کا امن داو پر لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہید نوید عاشق بی اے کے قاتل کا اعتراف جرم، پولیس کی اصل مجرم آصف اشرف جلالی کوبچانے کی کوشش

علامہ حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مولوی اشرف جلالی کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ایف آئی آر میں اس کا نام شامل کیا جائے۔ شہید نوید عاشق بی اے کو آہوں اور سسکیوں میں مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button