ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں مکمل طور پر سیکورٹی قائم ہے، جنرل محمد کرمی
شیعیت نیوز: ملک کے جنوب مشرق میں قدس فورسز کے کمانڈر جنرل محمد کرمی نے کہا ہے کہ سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز، عوام اور پولیس کی ہوشیاری کے ساتھ سیکورٹی مکمل طور پر برقرار ہے۔
یہ بات جنرل محمد کرمی نے اتوار کے روز زاہدان میں سیکورٹی کے 4 شہیدوں کے جنازے کی تقریب کے موقع پر کہی۔
انہوں نے سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز، عوام اور پولیس کی ہوشیاری کے ساتھ سیکورٹی مکمل طور پر برقرار ہے اور ہم انقلاب مخالف گروہوں کو سخت جواب دیں گے۔
جنرل محمد کرمی نے کہا کہ میں سیستان اور بلوچستان کے عقلمند، متقی اور بصیرت رکھنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن مختلف طریقوں سے ملک کے عوام بالخصوص سیستان اور بلوچستان کے لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسی لیے ہمیں اس عزائم کے سامنے چوکس رہنا چاہیے۔
جنرل محمد کرمی نے کہا کہ جیسا کہ اب تک ہمارے لوگ انقلاب کے مختلف شعبوں میں شریک تھے اب بھی وہ امن اور سیکورٹی کو برقرار رکھنے میں مدد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد اپنی ذلت آمیز کارروائیوں اور لوگوں کے قتل کا جواب دیکھیں گے، اسماعیل خطیب
ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں جمعہ کے روز کے دہشتگردانہ حملے میں، کئی دہشتگرد افراد نے ایک تھانے حملے کرکے اس کیخلاف فائرنگ کی۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر جنرل حسین مدرس خیابانی نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 20 بھی زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کے کمشنر نے کہا ہے کہ شہر میں مکمل امن و سکون ہے اور حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں ان کا کہنا تھا سیکورٹی اداروں نے امن و امان پوری طرح بحال کردیا ہے۔
اس درمیان زاہدان شہر کے اہل سنت کے امام جمعہ مولو ی عبدالحمید نے ان دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ دشمنوں کی باتوں میں نہ آئیں۔
ایران کے اسلامی نظام کے دشمنوں کے ایک گروپ نے جمعے کو زاہدان کی مکی مسجد کے قریب اجتماع اور فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجےمیں صوبے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انیٹلی جینس چیف سید علی موسوی شہید ہوگئے تھے۔







