دہشت گرد اپنی ذلت آمیز کارروائیوں اور لوگوں کے قتل کا جواب دیکھیں گے، اسماعیل خطیب

03 اکتوبر, 2022 04:26

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر انٹیلی جنس سید اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ عالمی سامراج سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنی شرمناک کارروائیوں، فسادات اور بے گناہ لوگوں کے قتل کا جواب دیکھیں گے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی مجرموں کے جرائم کا فیصلہ کن جواب دے گی۔

یہ بات سید اسماعیل خطیب نے اتوار کے روز سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل ہاشمی کی شہادت کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے جنرل حمید رضا ہاشمی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہادت کو اللہ کی راہ میں مجاہدین کا تحفہ قرار دیا۔

اسماعیل خطیب نے بتایا کہ عالمی سامراج سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنی شرمناک کارروائیوں، فسادات اور بے گناہ لوگوں کے قتل کا جواب دیکھیں گے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی مجرموں کے جرائم کا فیصلہ کن جواب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : زاہدان میں دہشت گردی کے جرم کا بدلہ دشمنوں سے لیا جائے گا، سپاہ پاسداران

دوسری جانب ایک باخبر ذریعہ نے کہا ہے کہ ہفتہ کی شام ایک دہشت گرد گروہ جس نے زاہدان میں خنجک ٹرین اسٹیشن پر قبضہ کرنا چاہتا تھا لیکن کامیاب نہ ہوگیا۔

انہوں نے ارنا کے ساتھ ایک گفتگو میں کہاکہ اس مسلح شرپسندوں جنہوں نے خنجک زاہدان ٹرین اسٹیشن پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،جنہوں آدھے گھنٹے تک فوجی فورسز کے ساتھ جھڑپیں کیں لیکن خوش قسمتی سے یہ حملہ ناکام ہوا اور اس گروہ کے ممبر وہاں سے فرار ہوگئے۔

تہران كے پراسيكيوٹر مہدی شمس آبادی نے بھی گزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں کے تعاون سے سیستان و بلوچستان میں اسلحے اورجنگی گولہ بارود کی ایک بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے۔

یہ کھیپ 90 اسلحے اور 60,000 قسم کا گولہ بارود پر مشتمل تھی جن کے عناصر بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔

6:14 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔