دنیا

افغانستان، تعلیمی ادارے پر خودکش حملے میں شہید طلبا کی تعداد 35 ہوگئی

شیعیت نیوز: افغان دارالحکومت کے ایک تعلیمی ادارے پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 35 ہوگئی جن میں اکثریت طالبات کی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش دھماکا افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے باہر ہوا جہاں داخلہ ٹیسٹ جاری تھے اور وہاں 600 سے زائد طلبا موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : العباس فائٹنگ اسکواڈ کا حرم حضرت زینب (س) میں نئی ضریح کی تنصیب کا آغاز

کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے مزید 10 طلبا نے دم توڑ دیا، جس سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ اب بھی 27 طلبا اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی دہشت گرد گروپ نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماضی میں ہزارہ برادی پر ہونے والے اکثر حملوں کی ذمہ داری داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں نے قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں بلوے کرنے والے وہی ہیں جنہوں نے عراق و شام میں آگ بھڑکائی، مفتی خالد الملأ

خیال رہے کہ اس علاقے کے تعلیمی مراکز شدت پسندوں کے حملوں کی زد میں رہے ہیں۔ گزشتہ برس طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے کچھ روز قبل بھی اسی علاقے کے ایک اسکول کے قریب 3 بم دھماکوں میں 85 افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہو گئے تھے اور اس کے ایک سال بعد دشت برچی میں ہی ایک تعلیمی مرکز میں خود کش حملے میں 24 طلبا جاں بحق ہوگئے تھے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر درس گاہ پر خود کش دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button