مشرق وسطی

العباس فائٹنگ اسکواڈ کا حرم حضرت زینب (س) میں نئی ضریح کی تنصیب کا آغاز

شیعیت نیوز: العباس فائٹنگ اسکواڈ نےعقیلہ بنی ہااشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کی نئی ضریح کوحرم مقدس کے تکنیکی عملے کے حوالے کرنے کا فریضہ مکمل کر لیا ہے۔

حضرت زینب سلام‌ الله علیها کے مزار کے لئے کربلا سے تیار کرکے دمشق بھیجی جانے والی ضریح کی تنصیب کا کام حرم حضرت عباس علیه‌ السلام کے خادمین کے توسط سے شروع ہوگیا ہے۔

العباس فائٹنگ اسکواڈ کے سربراہ شیخ میثم الزیدی نے کہا کہ عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کی روحانی فضاؤں میں ضریح اطہر کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ ضریح سازی و ابواب کے تکنیکی عملے کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ضریح اطہر کی تنصیب کا بابرکت عمل شروع کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں بلوے کرنے والے وہی ہیں جنہوں نے عراق و شام میں آگ بھڑکائی، مفتی خالد الملأ

انہوں نے مزید کہا کہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم اور اعلی دینی قیادت سید علی السیستانی (دام ظله الوارف) اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی کی براہ راست رہنمائی میں العباس فائٹنگ اسکواڈ نے اس مقدس امانت کو کربلا سے دمشق پہنچانے کا فریضہ انجام دیا۔

حرم حضرت عباس (ع) کے خادمین شام میں حضرت زینب (س) کے مزار پر نئی ضریح نصب کر رہے ہیں۔ نئی بھیجی جانے والی ضریح حرم حضرت عباس (ع) کے زیر نگرانی چلنے والے کارخانے میں تیار کی گئی ہے, جس کے چودہ قطعے ہیں، ہر قطعے کا وزن دو کلو گرام ہے، لمبائی 128cm جبکہ چوڑائی 32cm ہے۔

شریکۃ الحسین (س) کے مزار مطہر کے لئے تیار کی جانے والی ضریح نجف ائیرپورٹ سے "لشکر العباس” کی نگرانی میں C130 جہاز کے ذریعے دمشق روانہ کی گئی ہے۔ اس دوران F16 جیٹ طیارے بھی مزکورہ ضریح کو لے جانے والے جہاز کے ہمراہ تھے۔

عقیله بنی‌ هاشم حضرت زینب سلام‌ الله علیها کے روضہ اقدس کی نئی ضریح پہنچتے ساتھ ہی حرم کے خادمین، العتبتہ العباسیہ کے خادمین کا استقبال کرنے پہنچے، نئی ضریح کو روضہ زینبیہ کے صحن میں داخل کیا اور ترتیب کے ساتھ قدیمی ضریح کو کھولنے اور نئی ضریح کو نصب کرنے کا کام شروع کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button