اہم ترین خبریںعراق

عراقی فوج اور داعش کے مابین خونریز جھڑپ میں داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز:عراقی فوج اور داعش کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ نے صوبہ دیالہ کے ناریین علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے بعد عراقی فوج اور داعش کے مابین خونریز جھڑپ شروع ہوئی جس میں داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس خونریز جھڑپ میں ایک عراقی فوجی بھی جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

اتوار کو بھی عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ دیالہ کے قرہ تپہ علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ داعش کے بچے کچے ٹھکانے بھی تباہ ہو ئے اور دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گرد ان ٹھکانوں کو عوام کو اغوا کرنے، ٹارچر کرنے اور عراقی سیکورٹی فورسز کے خلاف حملے کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی دولت لوٹنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو انصار اللہ کا انتباہ

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ فواد حسین نے امریکی شہر نیویارک میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ ایران و سعودی عرب کے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں اربعین واک، دوطرفہ تعلقات و باہمی تعاون کی مفاہمتوں، یمن و یوکرین سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال، ایران۔سعودی عرب مذاکرات اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے جاری مذاکرات پر بھی تفصیل کےساتھ گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر عراقی وزیرخارجہ نے تہران۔ریاض مذاکرات کی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بغداد میں ان مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کے لئے اپنی حکومت کی آمادگی کی خبر دی اور تاکید کی کہ عراق، اس حوالے سے اپنی بہترین کوششیں جاری رکھے گا اور ایران و سعودی عرب کو باہمی تعلقات کے معمول پر لانے اور اپنے سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کی دعوت دیتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button