اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں قابض صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں، 6 نوجوان گرفتار

شیعیت نیوز: پیر کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع گاؤں بیت اجزا میں قابض صیہونی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض نے زیر حراست شہداء کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کرنے والے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔ یہ فلسطینی شہید محمد ابو کافیہ کا جسد خاکی واپس کرنے کے لیے احتجاج کررہے تھے۔ انہیں قابض اسرائیلی فوجیوں نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد گولی مار کر شہید کردیا تھا۔

عینی شاہدین نے اشارہ کیا کہ قابض صیہونی فوج نے قصبے کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں پر آنسو گیس اور صوتی بم برسائے، ربڑ کی گولیاں چلائیں اور متعدد نوجوانوں نے پتھراؤ کیا۔

قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے 2015 میں القدس انتفاضہ کے آغاز کے دوران شہداء کی میتیں رکھنے کی پالیسی پر واپس آنے کے بعد اس وقت حراست میں لی گئی لاشوں کی تعداد 103 ہے۔

قبضے میں لی گئی لاشوں میں 8 قیدیوں اور دو شہداء کے علاوہ کل 256 فلسطینیوں کے جسد خاکی ان کے لواحقین کو واپس نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے عیسائی رہنما فادر مینوئل مسلم کا قبلہ اول کے دفاع کے لیے نفیر عام کی اپیل

دوسری جانب قابض صیہونی فوج نے پیر کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں 6 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ شہر کے مشرق میں واقع الطور قصبے سے 4 اور پرانے شہر سے اور قلندیہ سے ایک ایک فلسطینی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

القدس کے ذرائع نے کہا کہ الطور سے چار نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا عمل ان جھڑپوں کے دوران ہوا جو اس قصبے میں پھوٹ پڑنے کے بعد شہید محمد ابو جمعہ کے جسد خاکی کی واپسی کے مطالبے کے لیے منعقد کیے گئے دھرنے کے ساتھ مل کر اس پر دھاوا بول دیا۔

پانچویں نوجوان کو پرانے شہر کے ’’باب المطہرہ‘‘ سے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جب کہ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔

پیر کی شام قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ گاؤں کے گول چکر کے قریب سینکڑوں گاڑیوں کو روک کر ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال اور شمال مغرب میں واقع دیہات کی طرف جانے والی واحد مرکزی سڑک کو بند کر دیا جس کے باعث اس جگہ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا اور ایک نوجوان کو اس کی گاڑی قبضے میں لینے کے بعد گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button