اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین ایران و عراق کے مسائل کے مستقل حل کیلئے وفاقی وزراء کے درمیان اہم رابطہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ سرحد پر موجود اہلکاروں کے حوالے سے زائرین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور امیگریشن کے عمل سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں وزراء نے زائرین کو درپیش تمام مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے پاک ایران بارڈر پر زائرین کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ دونوں وزراء نے ایران اور عراق کے زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا، جس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا، تاکہ زائرین کے مسائل ہمیشہ کے لیے حل ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان نے بھی اسرائیل اور پاکستان کے درمیان سرخ لکیر کھینچی ہے، اسے عبور کرنے والے فلسطینی مسلمانوں کےقاتل اورپاکستان کے دشمن تصور ہونگے، سید علی رضوی

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ سرحد پر موجود اہلکاروں کے حوالے سے زائرین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور امیگریشن کے عمل سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ایف آئی اے اور تفتان بارڈر پر ڈیوٹی پر مامور حکام کو زائرین کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button