اہم ترین خبریںیمن

انقلاب یمن کے آٹھ سال، یمنی عوام کا پورے ملک میں وسیع عوامی مارچ

شیعیت نیوز: یمن کے عوام نے 21 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر وسیع عوامی مارچ نکالا۔

21 ستمبر کے انقلاب کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر یمن کے صوبہ صعدہ میں اس انقلاب کی حمایت میں ایک زبردست عوامی مارچ نظر آیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یمن کے صوبہ صعدہ میں 21 ستمبر کے انقلاب کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر ایک بڑا مارچ نکالا گیا۔

صوبہ صعدہ میں ایک زبردست مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی یمن کے دارالحکومت صنعاء کے عوام بھی اس دن کو منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور صنعاء کے آسمان پر ہیلی کاپٹرز چاکلیٹ اور مٹھائیوں کے پیکٹ گرا رہے ہیں۔

یمن میں اس قومی دن کے موقع پر دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تحائف دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خائن لیگ اور پی ڈی ایم کاایک اور مکروہ منصوبہ ، پاکستانی وفد کو خفیہ دورے پر اسرائیل بھیج دیا

یمن کے المسیرہ چینل نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مارچ شروع کرنے کی تیاریوں کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصار اللہ کے رہنما کے خطاب اور قومی ترانے سمیت مختلف پروگرامز بھی نشر کرنے کی خبر دی ہے۔

المسیرہ نیٹ ورک کی نیوز سائٹ کے مطابق، یمن کے شہر صعدہ میں 21 ستمبر کے انقلاب کی آٹھویں سالگرہ کی یاد میں بڑے پیمانے پر عوامی مارچ کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس مارچ کے شرکاء نے یمنی پرچم اور یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے اس پرچم کو اٹھا رکھا تھا جن پر انصار اللہ کے نعرے درج تھے۔

اس تقریب میں شامل افراد یمن کی عوام تحریک انصار اللہ کے سابق رہنما ’’حسین بدر الدین الحوثی‘‘ کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

شرکاء یمن کی تحریک انصار اللہ، انقلاب اور آزادی کی حمایت اور یمن پر جارحیت کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button