مغرب کو انسانی حقوق سے غلط فائدہ اٹھانے سے گریز کرنا ہوگا، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور یورپی یونین کے مداخلت پسندانہ مؤقف کی مذمت کرتے ہوئے ان ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق سے غلط فائدہ اٹھانے سے گریز کریں۔
یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز ایرانی خاتون مہسا امینی کی موت کے حوالے سے امریکہ، یورپی یونین اور متعدد ممالک کے بعض حکام کے مداخلت پسندانہ موقف کے ردعمل پر اس افسوس ناک واقعے کے حوالے سے غیر ملکی مداخلت پسندانہ موقف کی مذمت کی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ ممالک جو جنگ پسندی اور تشدد کے لحاظ سے دنیا میں مشہور ہیں دوسرے ممالک کو انسانی حقوق کے حوالے سے مشورہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکہ زیادہ سے زیادہ دباؤ اور معیشتی دہشت گردی کی ناکام پالیسی کے تسلسل کے ساتھ ایرانی عوام کے حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والا ہے اور غیر ثابت شدہ دعوے اور دھوکہ پر مبنی موقف کے ساتھ خود کو ایرانی عوام کا حامی اور خیر خواہ ظاہر نہیں کر سکتا ہے۔
کنعانی نے اپنےبیان کے اختتام میں کہا کہ ایسے ممالک کو مشورہ دیا کہ دوسرے ممالک میں بغاوت پیدا کرنے کی بے سود کوششیں کے بجائے اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کو بہتر بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں : شام کی فوج نے جبہۃ النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا
دوسری جانب تہران کے گورنر نے کہا ہے کہ تہران کے حالیہ مسائل میں بعض سفارت خانوں اور غیر ملکی سروسز کی مداخلت کے آثار واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بات محسن منصوری نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ متولی اداروں کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق تہران کے حالیہ مسائل میں بعض سفارت خانوں اور غیر ملکی سروسز کی مداخلت کے آثار واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
منصوری نے کہا کہ کل رات تہران کے اجتماعات میں گرفتاریوں کے دوران تین بیرونی ممالک کے شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔